جج محمد بشیر کی گاڑی پر فائرنگ کی خبر جھوٹی نکلی

Dec 20, 2023 | 19:07 PM

ویب ڈیسک :راولپنڈی میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی پر فائرنگ کی خبر جھوٹی نکلی ۔
تفصیلات کےمطابق راولپنڈی پولیس نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی پر فائرنگ کی تردیدکردی ۔ترجمان پولیس کے مطابق جج محمد بشیر کی گاڑ ی پر فائرنگ کی خبردرست نہیں ۔ پی اے ایف چوک پر شیایان نامی لڑکا اپنے عزیزوں کو زبردستی ساتھ لے کر جارہا تھا 

شایان کے عزیز اس کے ساتھ جانے سے انکاری تھے تو ملزم نے ہوائی فائرنگ کردی ۔ملزم شایان کو تھانا ایئر پورٹ پولیس نے حراست میں لے لیا ۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی فائرنگ سے قبل گزر چکی تھی ۔

اس سے قبل رپورٹس آرہی تھیں کہ  احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اڈیالہ جیل سے کیس کی سماعت سے واپس آ رہے تھے کہ ان کی گاڑی کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔فائرنگ کے بعد اطراف میں ٹریفک جام ہوگیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے جج کی گاڑی پر فائرنگ تھانہ ایئر پورٹ کی حدود میں ہوئی، ہارلے اسٹریٹ کے رہائشی شایان علی نے پی ایف چوک میں مبینہ طور پر فائرنگ کی۔جج محمد بشیر اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت کئی اہم کیسز کی سماعت کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں