عرب امارات کراچی قونصل خانے میں کرسمس کی تقریب

عرب امارات کراچی قونصل خانے میں کرسمس کی تقریب
کیپشن: عرب امارات کراچی قونصل خانے میں کرسمس کی تقریب

ویب ڈیسک :متحدہ عرب امارات کراچی قونصل خانے میں مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

منعقدہ تقریب میں یو اے ای کے قونصل جنرل کراچی ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی نےدنیابھرکی مسیحی کمیونٹی کوکرسمس کی مبارکباد دی۔تقریب میں مسیحی رہنما کارڈینل جوزف کوٹس اورسینٹ جوزف کالج فار ویمین کے پرنسپل ڈاکٹر الزیبتھ نعمت سمیت دیگرشریک ہوئے۔

اس موقع پریواے ای کے قونصل جنرل کا کہناتھا کہ دین اسلام انسانیت اورمذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے، دنیا کے کسی مذہب کی بنیادی تعلیمات نفرت اور دہشت گردی کی تعلیم نہیں دیتیں، ایک دوسرے کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے ہم دنیا بھر میں امن و محبت اور بھاٸی چارے کو فروغ دے سکتے ہیں۔

تقریب میں مسیحی بچوں نے کرسمس جشن کی تقریبات کی مناسبت سے کرسمس کے گیت گائے اور پاکستان کی سلامتی و بقا کیلٸے دعاٸیں بھی کیں۔تقریب کے اختتام پر یو اے ای قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی نے شرکا میں مٹھاٸیاں، بسکٹ اور تحائف  بھی بھی تقسیم کئے