ویب ڈیسک :کراچی کے ضلع ملیر کی3 قومی اور 6 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواراں کے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل جاری ہے ۔
این اے 229 پر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سردار جام عبدالکریم جوکھیو، این اے 230 پر آغا رفیع اللہ ، این اے 231 پر عبدالحکیم بلوچ نے کاغذات نامزدگی وصول کئے گئے۔این اے 229 پر مسلم لیگ (ن) کے قادر بخش کلمتی، پی ٹی آئی کے ڈاکٹر مسرور سیال نے نامزدگی فارم وصول کئے۔
پی ایس 84 پر پاکستان پیپلزپارٹی کے یوسف مرتضیٰ بلوچ،پی ایس 85 پر پیپلزپارٹی کے محمد ساجد جوکھیو،مسلم لیگ (ن) کے یعقوب خاصخیلی، نور حسن قیصرانی، جنید انور خاصخیلی، پی ایس 86 پر پیپلزپارٹی راجہ عبدالرزاق بلوچ، مسلم لیگ (ن) کے حاکم یعقوب، پی ٹی آئی کے معیز بلوچ، حنیف بنگش اور انور عمر، پی ایس 87 پر پیپلزپارٹی کے محمود عالم جاموٹ، پی ٹی آئی کے طائوس خان،پی ایس 88 پر پیپلزپارٹی کے سید مزمل شاہ ، پی ٹی آئی کے اعجاز سواتی، احسان خٹک، طارق شمسی، راشد نواز عباسی،پی ایس 89 پر پیپلزپارٹی کے سلیم بلوچ ، پی ٹی آئی کے افضل زیب، طارق بلوچ، عطا تارڑ نے کاغذات نامزدگی وصول کئے ۔