ایک نیوز :عام انتخابات 2024 کے لئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کاعمل جاری ہے ،مسلم لیگ ن کے راہنما خواجہ آصف نے ایک قومی دو صوبائی حلقوں سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے ۔
تفصیلات کےمطابق خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 71 اور صوبائی حلقہ 46 اور حلقہ 47 کے کاغذات نامزدگی حاصل کئے،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے این اے 70 سے کاغذات نامزدگی وصول کئے،امیدواروں اور انکے نمائندوں کی آر او آفس میں بھر پور گہما گہمی ہے ۔