ویب ڈیسک:نگران وفاقی حکومت نے 26 اداروں کی نجکاری پروگرام کی نئی فہرست جاری کر دی جس میں سے پاکستان سٹیل ملز کو نکال دیا گیا ۔
فہرست میں شعبہ توانائی کے 14 ، فنانشل، رئیل اسٹیٹ کے 4، 4، انڈسٹریل سیکٹر کے 3 اور پی آئی اے،سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، بلوکی، حویلی بہادر ، گرو، نندی پور پاور پلانٹس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
10 سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے علاوہ ہاؤس بلڈ نگ فنانس کارپوریشن ، فرسٹ و یمن بینک ، پاکستان انجینئر نگ کمپنی ، سندھ انجینئر نگ لمیٹڈ،سروسز انٹر نیشنل ہوٹل لاہور ، جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد اور پی آئی اے کاروزویلٹ ہوٹل بھی نجکاری کی فہرست میں شامل ہے ۔