حکومت نے بجلی گرادی،1روپے40پیسے فی یونٹ مہنگی 

Dec 20, 2023 | 17:57 PM

ایک نیوز :نگران حکومت  نے نئے سال کی آمد سے پہلے ہی عوام پربجلی گرادی،1روپے40پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔

 بجلی کی قیمت میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد  میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے مارچ تک لاگورہے گا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام صارفین پرہوگا۔
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق فیصلہ جاری کردیا۔بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 22ارب 29کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔

مزیدخبریں