خوشاب :تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے کے کاغذات حاصل کرنیوالا ڈرائیورگرفتار

خوشاب :تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے کے کاغذات حاصل کرنیوالا ڈرائیورگرفتار
کیپشن: خوشاب :تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے کے کاغذات حاصل کرنیوالا ڈرائیورگرفتار

ایک نیوز :خوشاب سے سابق ایم پی اے پاکستان تحریک انصاف ملک فتح خالق بندیال کے کاغذات نامزدگی حاصل کرنیوالے ڈرائیورکوگرفتارکرلیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق ملک فتح خالق بندیال نے   پی پی 84 سے   کاغذات نامزدگی  آر او آفس قائدآباد سے حاصل کئے ،فارم حاصل کرنے والے  ڈرائیور اسلم   تھانہ قائدآباد پولیس نے گرفتار کرکے نامعلوم جگہ پر  منتقل کردیا  ۔
دوسری جانب قائدآباد میں  پی ٹی آئی کے لیے درخواست جمع کروانے والے تمام متوقع امیدواروں  کے گھروں پر چھاپے مارے گئے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ۔