ایک نیوز:کوہلو میں قبائلی سیاسی رہنماؤں ،سول سوسائٹی کی ریلی،اداروں کیخلاف نعرے بازی مسترد کردی ۔
بلوچستان کے ضلع کوہلو میں احتجاجی مظاہرے کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے اور ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی کو مسترد کردیا گیا۔فضاء پاکستان زندہ باد اور پاک فوج پائندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔
قبائلی رہنما عمر فاروق زرکون کا ریلی کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کے باعث علاقے میں امن و امان بحال ہوا ہے۔
میر لیاقت مری کاکہنا تھا کہ اس ملک اور وطن کے لئے ہمارے لوگوں کو شہید کیا گیا ہے، جس میں میرے والد شہید جسٹس نواز مری بھی شامل ہیں۔ فورسز کے جوانوں اور معصوم لوگوں کو بارودی مواد سے شہید کیا گیا، علاقے میں برقرار امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
سابق صوبائی وزیر میر نصیب اللہ مری کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کے خلاف وال چاکنگ اور اشتعال پیدا کرنے کی بھی اجازت نہیں دیں گے، امن کی بحالی کے لئے میرے خاندان کے کئی افراد دہشتگردی کا نشانہ بنے ہیں۔ پوری قوم پاک فوج اور ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
سابق سینیٹر میر محبت خان مری کا کہنا تھا کہ کئی عرصے تک شورش میں رہنے کے بعد علاقے میں امن بحال ہوا ہے۔