ایک نیوز :مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کاکہنا ہے کہ انتخابات میں خواتین کوبھرپورنمائندگی مل رہی ہے۔پارٹی میں مرکزی عہدے بھی دیئے گئے ہیں۔
مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کاپارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرکتے ہوئے کہنا تھاکہ آج مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ میں خواتین امیدواروں کے 5 گھنٹے طویل انٹرویوز ہوئے ۔خواتین میں خاصا جوش و جذبہ پایا گیا۔یہ فرق ہے کہ ہماری جماعت خواتین کو ڈھال کے طور پر استعمال نہیں کرتی ۔مسلم لیگ ن جمہوری مائنڈ سیٹ رکھتی ہے اور اس کی خواتین بھی وہی مائنڈ سیٹ رکھتی ہیں ۔ہماری جماعت میں ہر جگہ خواتین کو مرکزی عہدے دئیے گئے ہیں ۔یہ خواتین ہر پولنگ سٹیشن پر اپنا مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گی۔
عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ جو خواتین جنرل الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں ان کا آج کے اجلاس سے کوئی تعلق نہیں ۔اس بار بھی بہت سے خواتین ڈائریکٹ الیکشن مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر الیکشن لڑتی ہوئی نظر آئیں گی ۔
صدر مسلم لیگ ن خواتین ونگ نوشین افتخار کاکہنا تھا کہ آج 400 سے زائد خواتین کے انٹرویوز کئے گئے ۔پارٹی سے دہائیوں پرانے تعلق والی خواتین کو ٹکٹ دئیے جائیں گے ۔اس بار پارٹی میں پڑھی لکھی خواتین بھی انٹرویو دینے آئیں ۔ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو میرٹ پر خواتین کی نامزدگی کرے گی ۔میں اپنی جیت جیت کر نواز شریف کو تحفہ دوں گی۔
صدر مسلم لیگ ن خواتین ونگ پاکستان نزہت صادق کاکہنا تھاکہ بہت ٹیلنٹڈ خواتین انٹرویو کے لئے آئی تھیں ۔قائد نواز شریف نے تحمل کے ساتھ خواتین کو سنا ۔قائد نے یہاں تک کہا کہ انہی تمام خواتین کو ہی پارلیمان بھیجا جائے ۔مریم نواز کے چیف آرگنائزر بننے کے بعد پارٹی میں نئی جان پڑ گئی ہے ۔خواتین نے سابقہ ادوار میں اسمبلیوں کی کارروائیوں میں بہت حصہ لیا ۔خواتین نے مردوں سے زیادہ کام کیا ہے ۔چیف منسٹر بھی کوئی خاتون ہو سکتی ہے۔