ویب ڈیسک :جعلی ڈگری کیس میں مزید پیشرفت،ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈگری بنانے میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا ۔
ایف آئی اے کےمطابق ملزم خرم شہزاد نے جعلی ڈگری بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔خرم شہزاد کیانی نے خود کو جعلی اوپن انٹرنیشنل یونیورسٹی سری لنکا کا وائس چانسلر ظاہر کیا تھا۔ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم کے قبضے سے مذکورہ یونیورسٹی کی جعلی مہریں برآمد کر لی گئیں،ملزم کو پہلے سے گرفتار سابق سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔ پہلے سے گرفتار ملزم شیخ اختر حسین نے جعلی ڈگری کی بنیاد پر ڈریپ میں بطور سی ای او کی تعیناتی حاصل کی تھی۔