جہلم سےفواد چوہدری کا الیکشن کمپین کون کرےگا؟حبا چوہدری نےبتادیا

کیپشن: جہلم سےفواد چوہدری کا الیکشن کمپین کون کرےگا؟حبا چوہدری نےبتادیا

ایک نیوز: جہلم سے فواد چوہدری کا الیکشن کمپین کون کرے گا؟حبا چوہدری نے ویڈیو بیان جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق حبا چوہدری  نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہےکہ فوادچوہدری نے آج واضح طور پر کہا کہ ان کی انتخابی مہم اہلیہ حبافوادچوہدری کریں گی۔ میں فوادچوہدری کا پیغام جہلم کی ہر یونین کونسل میں لے کر جاؤں گی۔

حبا چوہدری  نے اپنے ویڈیو بیان میں مزید کہا کہ فواد کے دو ٹوک پیغام کے باوجود راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کروں گی۔