گرفتاری کاخدشہ،شہریار آفریدی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے

گرفتاری کاخدشہ،شہریار آفریدی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے
کیپشن: گرفتاری کاخدشہ،شہریار آفریدی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے

ایک نیوز:شہریار آفریدی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ شہریار آفریدی تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ضلع کوہاٹ سے رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں،ماضی میں شہریار آفریدی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نشانہ بن چکے ہیں،سیاسی وفاداریاں تبدیل کرانے کی غرض سے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کو متعدد بار گرفتار کرنے کی مثالیں موجود ہیں،شہریار آفریدی کو بھی حکومت کی جانب سے تین بار ایم پی او کے تحت یکے بعد دیگرے گرفتار کیا گیا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ شہریار آفریدی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے ایم پی او آرڈر کے تحت گرفتاریوں کیخلاف رجوع کیا،اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر شہریار آفریدی کو اسلام آباد کی حدود میں حفاظت فراہم کی گئی تھی،چونکہ اب درخواست پر فیصلہ محفوظ ہے، عین ممکن ہے کہ یہ حفاظت اب نمٹا دی جائے،خدشہ ہے کہ حفاظت نمٹائے جانے کے بعد ایک بار پھر شہریار آفریدی کو اسی آزمائش سے گزرنا پڑے۔

درخواست میں مزید موقف اپنایا گیا ہے کہ شہریار آفریدی کو ماضی کے طرز کی نئی آزمائشوں کے سلسلے کی شروعات کا خطرہ ہے،عدالت فریقین کو شہریار آفریدی کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کرے، عدالت فریقین کو شہریار آفریدی کے حق آزادی، پرائویسی اور چادر و چار دیواری کے تقدس کو ہقینی بنانے کے احکامات دے،عدالت شہریار آفریدی کو اسلام اباد کی حدود سے باہر لے جانے سے پہلے ہائیکورٹ سے اجازت لینے کے احکامات جاری کرے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت فریقین کو شہریار آفریدی کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے احکامات دے۔

درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے،ایف آئی اے اور انٹیلیجنس بیورو کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔