نگران وزیراعلیٰ کا داتا دربار ہسپتال میں بہتری کیلئے مجوزہ امور پر پیشرفت کا جائزہ

Dec 20, 2023 | 16:22 PM

ایک نیوز: وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں داتا دربار ہسپتال میں بہتری کے لئے مجوزہ امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق داتا دربار ہسپتال میں منشیات کے عادی افراد کی علاجگاہ بھی قائم کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ داتا دربار ہسپتال کاانتظام اینٹی نارکوٹک فورس کے سپرد کرنے کاجائزہ لیا گیا۔ 

بتایاگیا ہے کہ منشیات کے عادی افراد کی علاجگاہ کے لئے داتا دربار ہسپتال میں ابتدائی طور پر 50بیڈز مختص ہوں گے۔ 

محسن نقوی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ داتا دربار ہسپتال عوام کے لئے بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی ہدف ہے۔ داتا دربار ہسپتال کو انتظامی امور میں بہتری کے لئے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے سپرد کیا جارہا ہے۔ شہرکے مرکزی حصے میں واقع داتا دربار ہسپتال کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔

صوبائی وزیر اظفر علی ناصر،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سینئر ممبر بورڈ آ ف ریونیو، سیکرٹری اوقاف،سیکرٹری صحت،سپیشل سیکرٹری صحت کمشنر لاہور او ردیگر حکام بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں