بجلی کا میٹر اتارنے پر شہری نے گولیاں برسا دیں

Dec 20, 2023 | 16:17 PM

ایک نیوز: بجلی کا میٹر کیوں اتارا شہری نے گولیاں برسا دیں۔ گولی لگنے سے واپڈا ملازم زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق فیروزوالہ کے علاقے میں میٹر اتارنے پر شہری آپے سے باہر ہوگیا اور واپڈا ملازم پر گولیاں برسا دیں۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق گولی لگنے سے واپڈا ملازم زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کا واقعہ چٹھہ کالونی نزد بیگم کوٹ رونما ہوا۔ 

بتایا گیا ہے کہ واپڈہ ملازم میٹر اتارنے آیا تو گھر والوں نے ٹانگ پر گولی ماری۔ زخمی ہونیوالے ملازم کی شناخت 30 سالہ امتیاز ولد حاجی یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔

مزیدخبریں