ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شعیب شاہین نے کہا ہے کہ آج کاغذات وصول کرنے اور جمع کروانے کا پہلا روز ہے، میں نے بھی کاغذات لے لیے ہیں اور اسلام آباد کے لیے جمع کرواں گا۔
تفصیلا ت کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شعیب شاہین نے ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس ایک پارٹی کو کرش کرنے کے لیے جو حرکتیں کر رہی اس سے پارٹی کو مزید تقویت مل رہی ہے۔سپریم کورٹ بار نے کل ایک دم کہہ دیا کہ الیکشن کمیشن کو مستعفی ہو جانا چاہئے۔ ان کو منصفانہ انتخابات کا مطالبہ کرنا چاہئے۔انٹرا پارٹی الیکشن میں ہمیں کہا غلط ہوا دوبارہ کروائیں ہم نے کروا دیا۔
شعیب شاہین نے کہا ابھی تک ہمیں بلے کا نشان الاٹ نہیں ہوا۔ الیکشن کمیشن کے مستعفی ہونے کا مطالبہ الیکشن ملتوی کروانے کا ایک بہانہ ہے۔ فئیر الیکشن کے اوپر وقت سے پہلے سوال اٹھ چکا ہے۔ 2 ڈی سی صاحبان ہمارے خلاف ابھی بھی 3 ایم پی او کے آرڈر جاری کر رہے ہیں، وہ فری الیکشن کب کروائیں گے۔
شعیب شاہین نے مزید کہا کہ ڈی سی اسلام آباد کے بارے میں الیکشن کمیشن، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور ہائی کورٹ لکھ چکے۔ ٹکٹوں کی فائنل منظوری عمران خان صاحب دیں گے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن میں کل درخواست دائر کر دی ہے۔ ٹکٹوں کا معاملہ عمران خان چئیرمین پی ٹی آئی اور کور کمیٹی سے مشاورت کے بعد ہوگا۔ تمام دلچسپی رکھنے والے دوست انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں۔