لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 859 تاخیر کا شکار

 لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 859 تاخیر کا شکار
کیپشن: لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی 859 تاخیر کا شکار

ایک نیوز: لاہور سے جدہ جانے والی پرواز تاخیر کا شکار ،چوبیس گھنٹےبعد بھی اُڑان نہ بھرسکی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے جدہ جانے والی پرواز  پی کے 859 چوبیس گھنٹے گزر جانےکےباوجود بھی اُڑان نہ بھر سکی۔مسافر رات شام 5 بجے سے لاہور ائیر پورٹ پر زلیل و خوار ہو گئے ۔بچے خواتین اور مردوں نے سردی میں رات ائیرپورٹ پر گزاری۔

مسافروں نے  ائیر لائن کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈکروایا اور بے شمار مسافر کو کھانے پینے کی اشیاء بھی میسر نہ آ سکی،4 دفعہ پرواز کا ٹائم دئیے جانے کے باوجود پرواز اڑان نہ بھر سکی،پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے اب دوبارہ شام 6 بجے کا ٹائم دیا گیا ہے۔