ایک نیوز: عدلیہ مخالف تقاریر کا معاملہ،سابق وزیراعظم شہباز شریف،خواجہ آصف، شیری رحمان و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی گئی۔
تفصیلا ت کے مطابق درخواست میں وفاق پاکستان اور الیکشن کمیشن کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ افراد پارلیمنٹ میں عدلیہ سے متعلق امور زیر بحث لائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ پارلیمنٹ میں عدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر مذکورہ افراد کے خلاف آرٹیکل 62(1)(ایف) کے تحت کارروائی کی جائے۔
توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ کے وکیل ظہور ناصر نے دائر کی ہے۔