الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

Dec 20, 2023 | 15:46 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:عام انتخابات، الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ پولنگ ایجنٹ چاہےتو پریذائیڈنگ افسر کی سیل پر اپنی سیل لگاسکتاہے,نظریہ پاکستان اور سالمیت پر کوئی بات نہیں کرسکتا،سیاسی جماعتیں ان کےایجنٹ قانون نافذ کرنےوالےاداروں سےتعاون کرینگے،سیاسی جماعتیں خواتین کی کم ازکم 5فیصد نمائندگی کو یقینی بنائیں۔

ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں پابند ہونگی کہ خواتین و مردوں کو یکساں مواقع فراہم کریں،سیاسی جماعتیں ووٹ سےمحروم کرنےکا کوئی زبانی معاہدہ نہیں کرینگی،سرکاری ملازم کسی صورت سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرسکتے,سیاسی جماعتیں،امیدوار تشدد پر اکسانےکی سختی سےحوصلہ شکنی کرینگی،انتخابی اخراجات کےلیےلین دین ایسےافراد اداروں سےکیاجائےگا جو جی ایس ٹی رجسٹرڈ ہوں۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق انتخابی مہم کےدوران، پولنگ کےدن اسلحےکی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی،تمام سرکاری قواعد کی پابندی کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی،انتخابی نتائج کےحتمی اجرا تک ضابطہ اخلاق قواعد کی پابندی برقرار رہےگی،ممبران سینیٹ اور بلدیاتی نمائندےانتخابی مہم میں حصہ لےسکیں گے ،ووٹر پرچی پرانتخابی نشان امیدوار کا نام لکھنےپر پابندی ہوگی۔

مزیدخبریں