ایک نیوز: میانوالی سے امجد خان نیازی نے موجودہ الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔
امجد خان نیازی نے کہا کہ 9مئی کے واقعہ کی میں نے مذمت کی تھی، موجودہ حالات ٹکراؤ کی صورتحال پیدا کر رہے ہیں۔
امجد خان نیازی کا کہنا تھا کہ میں تحریک انصاف سے اپنی سیاست علیحدہ کر رہا ہوں۔ اس موقع پر انہوں نے آنے والے الیکشن سے دستبرداری کا اعلان بھی کیا۔
تاہم ترجمان پی ٹی آئی ضلع میانوالی ولید اکبر خان روکھڑی نے ایک بیان جاری کیا ہے۔ جس میں انہوں ںے کہا ہے کہ سابق ایم این اے امجد علی خان کی فیملی کی جانب سے پیغام موصول ہوا جس میں اس بات کی واضح نفی کی گئی کہ امجد علی خان نا تو پاکستان تحریک انصاف چھوڑ چکے ہیں اور نا ہی وہ الیکشن لڑنے سے دستبردار ہوں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گردش کرنے والی ویڈیو انتہائی تشدد کے بعد بنوائی گئی ہے جس کی بناہ پر امجد علی خان اور انکے اہلخانہ اس ویڈیو سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔
امجد علی خان این اے 90 سے ہر صورت ایلیکشن لڑیں گے اگر انہیں جبراً میدان سے باہر رکھا گیا تو امجد علی خان کی فیملی سے کسی نا کسی شخص کو الیکشن لڑایا جائے گا۔