ایک نیوز: بلوچستان کے 70 فراریوں نے قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان زچکزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق بی ایل اے کمانڈر سرفراز احمد بنگلزئی نے کہا کہ میں کالعدم بی ایل اے سے علیحدگی کا اعلان کررہا ہوں۔
سرفراز احمد بنگلزئی نے کہا کہ میں بلوچستان میں محکمہ خوراک میں ملازم رہا، میرے پاس گھر، گاڑی اور سب کچھ تھا، لیکن میں 2009 میں چند لوگوں کے بہکاوے میں آگیا۔
سابق بی ایل اے کمانڈر نے کہا کہ میں نے قومیت کے نام پر بہت سی کارروائیاں کیں، لیکن جب میں نے نام نہاد لیڈروں کو عیش کرتے دیکھا تو مجھے پتا چل گیا کہ یہ لوگ ملک دشمن ہیں۔
سرفراز احمد بنگلزئی کا کہنا تھا کہ 2014 میں 155معصوم شہریوں کو قتل کیا گیا، بھارت سے پیسے لیکر اپنے ہی لوگوں کا خون بہایا جارہا ہے، کالعدم تنظیم اپنے مقاصد کے لئے خواتین کا استعمال کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کالعدم بی این اے کمانڈرز کو افغانستان میں بنگلے اور گاڑیاں دی گئیں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نقصان دونوں طرف ہوا ہے، جن لوگوں کے گھر والے مارے گئے، جنہیں تکالیف پہنچی ہیں، میں ان سے معافی کا طلب گار ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ اور بھی کافی لوگ قومی دھارے میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں، ریاست اس کیلئے پالیسی بنائے، وہ واپس آکر اپنی قوم اور سرزمین کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔
اس موقعے پر صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ غلط فہمیاں اور دوریاں ختم ہونی چاہئیں، ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے۔
جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم اور آرمی چیف نے اس معاملے پر دن رات کام کیا ہے، گلزار امام شنبے نے مذاکرات کا راستہ ہموار کیا، ہم اس بات پر متفق ہوئے کہ ناراض بلوچوں کے مسائل حل کئے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت بلوچستان میں حالات خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے، دشمن ہماری دھرتی کو جلانا چاہتا ہے، بھارت کا سب سے بڑا ہدف بلوچستان ہے۔
Peace and stability is our top priority. The surrender of Sarfraz Bungulzai alias Mureed Baloch (the head of BNA) alongwith his companions / families is a very welcome development for Pakistan & Balochistan. This comes at the heels of anotheer major re-integration in which Gulzar… pic.twitter.com/vw0YQMVGn4
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) December 20, 2023