حلقہ بندیوں کے فیصلے پر اتفاق نہیں لیکن الیکشن بروقت ہونے چاہئیں، عطاتارڑ

Dec 20, 2023 | 14:24 PM

ویب ڈیسک: رہنما مسلم لیگ (ن) عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کے فیصلے پر اتفاق نہیں کرتے لیکن سمجھتے ہیں الیکشن کا انعقاد بروقت ہونا چاہیے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ مینار پاکستان پر ن لیگ نے تاریخی جلسہ کیا، پارٹی امیدواروں کے انٹرویوز جاری ہیں، امیدوار فائنل ہوں گے تو جلسے بھی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کمشنر پر اعتماد کا اظہار کر چکی ہیں، حلقہ بندیوں پر ہماری گزارشات سن لی جاتیں تو اچھا ہوتا، البتہ الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنانا رواج بنتا جا رہا ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کے فیصلوں سے اتفاق نہیں کرتے لیکن ہم سمجھتے ہیں انتخابات کا بروقت انعقاد ہونا چاہیے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں چکن بھی کھارہے ہیں، سائیکل بھی چلارہے ہیں، جیل میں وہ ایسے ہے جیسے کسی بچے کو پلےلینڈ میں چھوڑ دیا جائے، آج لیول پلیئنگ فیلڈ کارونا روتے ہیں لیکن انہیں اپنے جرائم کا حساب دینا ہوگا اور خمیازہ بھی بھگتنا پڑے گا۔

اس موقع پر رہنما ن لیگ ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کو شفافیت کا تقاضا ہے آئین و قانون کے مطابق فیصلے ہوں جب کہ حلقہ بندیوں سے متعلق چیف الیکشن کمشنر سے درخواست کی ہے۔

مزیدخبریں