پنجاب بھر کی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

Dec 20, 2023 | 13:36 PM

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز 25 دسمبر سے ہوگا۔

خبر رساں ایجنسی ”اے پی پی“ کے مطابق اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں 25 دسمبر سے 8 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں چھٹیاں پچیس دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی۔

 موسم سرما کی تعطیلات کے دوران صرف اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت ہو گی۔ 

مزیدخبریں