ایک نیوز: ڈونگہ بونگہ کی نواحی آبادی سخی پورہ میں نو سالہ کمسن بچی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا لیکن تاحال ملزم کو گرفتار نہ کیا جاسکا۔
تفصیلات کے مطابق ڈونگہ بونگہ کی نواحی آبادی سخی پورہ میں ایک شخص نے گھر میں داخل ہوکر غریب محنت کش کی 09 سالہ بیٹی کوگھر کے صحن میں اپنی حوس کا نشانہ بنا ڈالا۔
متاثرہ بچی اس وقت گھر میں اکیلی تھی جس کا ملزم محمد احمد نے فائدہ اٹھایا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے متاثرہ بچی کو میڈیکل کے لئے ہسپتال منتقل کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 730 درج کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے مختلف مقامات پر ریڈ کی جارہی ہے۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات میں غیر معمولی اضافہ سے والدین میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ نے ڈی پی او بہاولنگر نصیب اللہ خان سے ملزم محمد احمد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔