ایک نیوز:تحریک انصاف کے رہنما حسان نیازی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق حسان نیازی کی والدہ نے کاغذات نامزدگی پر دستخط کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،درخواست میں وفاقی وپنجاب حکومت اور کمانڈنگ آفیسر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے،حسان نیازی نہ نا اہل ہیں یہ سزا یافتہ ہیں،حسان نیازی اس وقت ملٹری کسٹڈی میں ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ حسان نیازی کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا پراسس مکمل کرنے کی اجازت دے۔عدالت اوتھ کمشنر کو حسان نیازی سے ملاقات کر کے کاغذات نامزدگی کی تصدیق اور دستخط کی اجازت دے۔