راولپنڈی پولیس اپنے پیٹی بھائی کو 7 برس بعد بازیاب کروانے میں کامیاب

راولپنڈی پولیس اپنے پیٹی بھائی کو 7 برس بعد بازیاب کروانے میں کامیاب
کیپشن: راولپنڈی پولیس اپنے پیٹی بھائی کو 7 برس بعد بازیاب کروانے میں کامیاب

ایک نیوز: راولپنڈی پولیس اپنے پیٹی بھائی کو 7 برس بعد بازیاب کروانے میں کامیاب ہو گئی،مغوی پولیس اہلکار کو متحرک گینگ نے معذور کروا کر بھیک مانگنے پر لگا رکھا تھا، مغوی کو سال 2016 میں سندھ کے علاقے میں منتقل کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار کو اغوا کر کے بھیک منگوانے میں ملوث گینگ کے مرکزی ملزم واحد کو راولپنڈی پولیس نے گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزم کو تھانہ سول لائنز کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ مرکزی ملزم کی تین خواتین سہولت کاروں کو گزشتہ روز ڈھیری حسن آباد کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

گرفتار ہونے والی خواتین میں مرکزی ملزم کی 2 بہنیں بھی شامل ہیں، ملزمان نے راولپنڈی پولیس کے اہلکار مستقیم خالد کو سال 2016 میں مبینہ طور پر اغوا کر کے سندھ کے علاقے منتقل کیا تھا۔

پولیس اہلکار کو ذہنی اور جسمانی طور پر مفلوج کر کے بھیک مانگنے کے لیے واپس راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا۔ پولیس اہلکار کے بھیک مانگنے کی وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد راولپنڈی پولیس نے 7 برس بعد اپنے پیٹی بھائی کو بازیاب کروا لیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-12-20/news-1703057873-8532.mp4