عام انتخابات:شیخ رشید، چوہدری نثار سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نےکاغذات نامزدگی حاصل کرلیے

عام انتخابات:شیخ رشید، چوہدری نثار سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نےکاغذات نامزدگی حاصل کرلیے
کیپشن: عام انتخابات:شیخ رشید، چوہدری نثار سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نےکاغذات نامزدگی حاصل کرلیے

ایک نیوز: عام انتخابات 2024 کے لیے شیخ رشید اور چوہدری نثار سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تینوں حلقوں 46 ، 47 اور این اے 48 کے لیے کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

تینوں حلقوں میں اب تک 82 سے زائد فارم حاصل کیے گئے ہیں، این اے 46 کے لیے 13، این اے 47 کے لیے 34 اور این اے 48 کیلئے 35 فارمز جاری کیے جا چکے ہیں، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ بھی 22 دسمبر تک جاری ہے۔

راولپنڈی میں عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کے حصول کاسلسلہ جاری ہے، ن لیگ کے انجینئر قمراسلام اور نعیم اعجاز نے کاغذت نامزدگی حاصل کرلیے۔

پی ٹی آئی کے اجمل صابر، راشد شفیق اورشیخ رشید نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے جب کہ چوہدری نثارنے بھی اپنے نمائندے کے ذریعہ کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے سات حلقوں کے لیے اب تک 150 سے زائد فارم جاری کیے جا چکے ہیں۔