ایک نیوز: حکومت نے عوام پر ایک بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی،سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ڈسکوز کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 66 پیسے اضافہ کیا جائے۔
نیپرا حکام کے مطابق سی پی پی اے نے درخواست میں اضافہ نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔نیپرا میں درخواست پر سماعت 27 دسمبر کو ہوگی، جس کی منظوری سے صارفین پر 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
حکام کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست پر ہونے والے ممکنہ اضافے کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔