عام انتخابات: پی ٹی آئی امیدوار فائنل نہیں لیکن ہدایت نامہ جاری 

عام انتخابات: پی ٹی آئی امیدوار فائنل نہیں لیکن ہدایت نامہ جاری 
کیپشن: General Elections: PTI Candidates Not Final But Guidelines Released

ایک نیوز: آئندہ عام انتخابات میں اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے مرحلے میں پی ٹی آئی امیدوار تو فائنل نہ کر سکی لیکن ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پی ٹی آئی  کے ٹکٹ کے خواہش مند افراد کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ 

پی ٹی آئی کے ہدایت نامہ کے مطابق ‏8 فروری کے انتخابات کے ٹکٹس اگلے دو ہفتوں میں فائنل ہوں گے۔ امیدوار ٹکٹ کا انتظار کئے بغیر ‏22 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کروادیں۔ فارم پر کرنے کے لیے کسی ماہر وکیل کی خدمات حاصل کر کے کاغذات جمع کروائیں۔

ہدایت نامہ میں بتایا گیا ہے کہ کاغذات حاصل کرنے یا جمع کروانے یا سکروٹنی کیلئے امیدوار کا موجود ہونا ضروری نہیں۔ ‏پی ٹی آئی کے امیدوار  اپنے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کی حفاظت یقینی بنائیں۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے وقت پارٹی ٹکٹ منسلک کرنا ضروری نہیں ہے۔ ‏پارٹی ٹکٹ 11 جنوری تک جمع کروایا جا سکتا ہے۔

ہدایت نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ‏الیکشن کے طریقہ کار کے ماہرین اور حلقے کے اچھے اور تگڑے وکلاء کو اپنی ٹیمز کا لازمی جزو بنائیں۔