ترجمان جی ڈی اے سائرہ بانو کا قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ

Dec 20, 2023 | 11:36 AM

ایک نیوز: جی ڈی اے کی ترجمان سائرہ بانو نے جنرل نشست پر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

پارٹی ذرائع کے مطابق جی ڈی اے سربراہ پیر پگاڑا نے سائرہ بانو کو جنرل نشست پر الیکشن لڑنے کی ہدایت کی۔ 

سائرہ بانو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 210 پر ٹنڈوآدم سے جی ڈی اے کی امیدوار ہوں گی۔ سائرہ بانو اس حلقے میں پیپلز پارٹی کے روشن جونیجو کا مقابلہ کریں گی۔ 

سائرہ بانو اس حلقے سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد اپنی انتخابی مہم۔کا آغاز کریں گی۔

مزیدخبریں