تاحیات نااہلی: سپریم کورٹ فیصلے، الیکشن ایکٹ میں تضاد کا معاملہ، اخبار اشتہار جاری

تاحیات نااہلی: سپریم کورٹ فیصلے، الیکشن ایکٹ میں تضاد کا معاملہ، اخبار اشتہار جاری
کیپشن: Disqualification for Life: Supreme Court Decision, Case of Contradiction in Election Act, Newspaper Advertisement Issued

ویب ڈیسک: تاحیات نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے اور الیکشن ایکٹ میں تضاد کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر اخبارات میں اشتہار جاری کر دیا گیا۔

اشتہار میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف اور الیکشن ایکٹ کے سیکشن 232 کے تحت نااہلی کی مدت کا سوال اٹھا۔ عدالتی فیصلے کا اثر آئندہ عام انتخابات میں امیدواروں پر بھی ہو سکتا ہے۔

اشتہار میں مزید کہا گیا ہے کہ خواہشمند امیدوار چاہیں تو سپریم کورٹ میں اپنا جامع تحریری جواب جمع کروا سکتے ہیں۔ مذکورہ اپیلوں اور دیگر مقدمات کی سماعت دو جنوری 2024 کو سات رکنی بینچ کرے گا۔

دوسری جانب ارکان پارلیمان کی آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نا اہلی کے معاملے  میں سماعت کیلئے سات رکنی لارجر بینچ تشکیل دیدیا گیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے۔ سپریم کورٹ 2 جنوری 2024 کو تاحیات نا اہلی کیس کی سماعت کرے گی۔