ویب ڈیسک: فرانس میں بھی امیگرینٹس کے خلاف قوانین مزید سخت کیے جانے لگے۔
خبر ایجنسی کے مطابق فرانس کے ایوان زیریں نے بل منظور کیا ہے جس کے تحت ملک میں امیگریشن کے قوانین مزید سخت کردیے جائیں گے، امیگریشن قوانین سخت کرنےکا بل 186 کے مقابلے میں 349 ووٹوں سے منظور کیا گیا ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق فرانس کی سینیٹ پہلے ہی امیگریشن قوانین سخت کرنےکا بل منظورکر چکی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی حکومت کی جانب سے برطانیہ میں آنے والوں کی تعداد کم کرنے کیلئے قوانین مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
برطانوی وزیر داخلہ جیمز کلیورلی نے پارلیمنٹ میں نئے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیرون ملک سے آنے والے ہنر مندوں کو والدین اور بچے لانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔