ویب ڈیسک: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کو شدید دھچکا لگا ہے، نوجوان فاسٹ باؤلر خرم شہزاد انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پرتھ ٹیسٹ کے دوران خرم شہزاد کو جسم کے بائیں طرف تکلیف محسوس ہوئی۔
پی سی بی کے مطابق خرم شہزاد کا ایم آر آئی کرایا گیا ہے، جس کی رپورٹ آنے پر میڈیکل پینل انجری کی نوعیت کا تعین کرے گا۔