ایک نیوز: علی جان خان سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 24 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 15ہزارایک سو 2 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 6976 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق علی جان خان کا کہنا ہے کہ لاہور میں گزشتہ روز 10 نئے مریض سامنے آئے۔رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 2654 مریض رپورٹ ہوئے۔راولپنڈی میں گزشتہ روز کوئی نیا ڈینگی مریض رپورٹ نہیں ہوا۔رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 1590 مریض رپورٹ ہوئے۔گوجرانوالہ میں گزشتہ روز 5 نئےڈینگی مریض رپورٹ ہوئے۔رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 1453 مریض رپورٹ ہوئے۔
علی جان خان کا کہنا ہے کہ ملتان میں گزشتہ روز 6 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 914 مریض رپورٹ ہوئے۔فیصل آباد میں گزشتہ روز کوئی نیا ڈینگی مریض رپورٹ نہیں ہوا۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران قصور، گجرات اور رحیم یار خان میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 17 مریض زیر علاج ہیں۔
علی جان خان کا مزید کہنا ہے کہ ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 8 مریض زیر علاج ہیں۔ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔