پاک فوج نے ویمن ڈگری کالج میران شاہ کی کمپیوٹر لیب مکمل فعال کردی

پاک فوج نے ویمن ڈگری کالج میران شاہ کی کمپیوٹر لیب مکمل فعال کردی
کیپشن: Pakistan Army has made the computer lab of Women Degree College Miran Shah fully operational

ایک نیوز: پاک فوج کی جانب سے ویمن ڈگری کالج میران شاہ کی کمپیوٹر لیب کو مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے۔ پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں وومن ڈگری کالج میران شاہ کے خواتین کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کیلئے ایک اہم قدم اور فعال لیب کا تحفہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پچھلے کچھ عرصے سے گورنمنٹ ڈگری کالج کی طالبات کو بجلی کی عدم دستیابی اور کمپیوٹر خراب ہونے کی وجہ سے جدید علوم اور کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا تھا۔ 

پاک فوج نے کمپیوٹر لیب کی مکمل بحالی کے بعد کمپیوٹر لیب میں نصب کئے اور جدید کارآمد سافٹ ویئر بھی انسٹال کئے، کمپیوٹر لیب میں بجلی کی مستقل فراہمی کے لیے سولر سسٹم بھی منسلک کرلیا گیا ہے۔ 

کالج انتظامیہ اور طالبات نے پاک فوج کے اس احسن اقدام کا نہ صرف بھرپور خیر مقدم کیا بلکہ بھرپور شکریہ بھی ادا کیا۔ پاک فوج تعلیم اور تربیت کے حوالے سے ضم شدہ اضلاع میں بڑے پیمانے پر کام کر رہی ہے تاکہ ان علاقوں کے بچے بچیاں مستقبل میں ملکی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔