برف باری کاآغاز،ہنگامی صورتحال سے نمٹنےکیلئےفرضی مشقیں

Dec 20, 2023 | 09:31 AM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: موسم سرما کی برف باری سے قبل فرضی ہنگامی مشقیں،سانحہ مری جیسے واقعہ سے بچنے کیلئے پولیس ریسکیو سمیت  دیگر اداروں کی مشترکہ مشقیں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مری، گلیات، کلڈنہ سمیت 13 مقامات پر سیاحوں کیلئے سہولت مرکز قائم کردیے گئے،برف باری کے دوران مشکلات میں پھنسے سیاحوں کو بچانے کی  منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیپٹن قاسم اعجاز  نے کہا ہے کہ سہولت مراکز پر کھانا، پانی، فرسٹ ایڈ اور ہیٹنگ کا بندو بست بھی کیا گیا ہے،خدا نخواستہ اگر برف باری میں کوئی مسلہ درپیش آئے گا اس کیلئے باقائدہ ایک مشق کی گئی ہے کہ کس طرح سیاحوں کو نکالنا ہے،برف باری کے دوران سیاحوں کو ٹریس کرنا اور ان تک پہنچنے کی مشق کی گئی ہے۔

اے ڈی سی مری نے کہا کہ سہولت مراکز کیے علاؤہ سیاحوں کی رہنمائی کیلئے سوشل میڈیا پیجز پر ٹریول ایڈوائزری سے متعلق مسلسل اپڈیٹ کیا جارہا ہے،برف باری کے دوران مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو 24 گھنٹے کام کرے گا،پیشگی اقدامات کیلئے اضافی مشینری مری پہنچا دی گئی ہے،برف باری کے دوران ٹریفک کا زیادہ دباؤ ہوتا اسکے لئے بھی پیشگی اقدامات کئے ہیں۔

اے ڈی سی مری سیاحوں کی فوی طبی امدادچکے لئے موبائل  ہسپتال بھی پوائنٹس پر موجود ہیں۔

ڈی ایس پی مری عارف ملک کا کہنا ہے کہ مری میں سیاحوں کی سہولیات کےئے پولیس اور تریفک پولیس کی اصافی نفری تعینات کر دی گئی جو تربیت یافتہ ہے۔

مزیدخبریں