ایساقہوہ جوخشک کھانسی سےچھٹکارےکیلئےمفید

ایساقہوہ جوخشک کھانسی سےچھٹکارےکیلئےمفید
کیپشن: This drink is useful to get rid of dry cough

ویب ڈیسک:سردموسم میں اکثرلوگوں میں خشک کھانسی کی شکایت رہتی ہےتواس کیلئےایک خصوصی قہوہ ہےجس کےاستعمال سےسکون ہوجائےگا۔
تفصیلات کےمطابق موسمِ سرما کے دوران تقریباً ہر گھر کا کوئی نہ کوئی فرد خشک کھانسی کے سبب گلے میں خراش، بلغمی کھانسی، نزلہ، زکام اور بخار میں مبتلا نظر آتا ہے، اس تکلیف دہ کھانسی سے ہر کوئی جَلد از جَلد جان چھڑانا چاہتا ہے۔
اگرآپ کوبھی ان میں سے کوئی مسئلہ ہےتوموسم کےمطابق قہوہ کاستعمال کیاجاسکتاہے۔اوراس سےچھٹکارہ حاصل کیاجاسکتاہے۔
خشک کھانسی سردی یا فلو، گلے میں گدگدی کے احساس جبکہ دائمی خشک کھانسی دیگر بیماریوں کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے، جس کا باقاعدہ علاج کرانا بے حد ضروری ہے بصورت دیگر یہ خطرناک صورت بھی اختیار کرسکتی ہے۔
ماہرین نے خشک کھانسی اور نزلہ زکام سے فوری نجات کیلئے بہترین نسخہ تجویز کیا اور اس حوالے سے احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ خشک کھانسی کے علاج کیلئے ایک چمچ بنفشہ کے پتوں کا چُورا اور خاکسیر آدھا چائے کا چمچ سوا کپ پانی میں ڈال کر ابال لیں، اس قہوے کو دن میں ایک بار کسی بھی وقت اور دو سے تین دن پی لیں آپ کو یقینی افاقہ ہوگا۔
ایک اور نسخہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر سردی سے سینہ جکڑ جائے اور کھانسی کے دوران شدید تکلیف بھی محسوس ہورہی ہو تو پانچ دانے کالی کشمش اور ایک چمچ بانسہ کے پتوں کا چورا سوا کپ پانی میں ڈال کر ابال لیں۔
اس قہوے کو صبح و شام دو مرتبہ پئیں، اس نسخے کو بھی دو سے تین دن پئیں سینہ کتنا ہی جکڑا ہوا کیوں نہ ہو مریض کو اس سے آرام مل جائے گا۔ یہ قہوہ 5 سال سے بڑی عمر کے بچوں کو بھی پلاسکتے ہیں جس کی مقدار صبح شام دو دو چمچ ہے۔