شاہ رخ خان کی فلم”ڈنکی“ریلیزسےقبل مسائل کاشکار

شاہ رخ خان کی فلم”ڈنکی“ریلیزسےقبل مسائل کاشکار
کیپشن: Before the release of Shah Rukh Khan's movie "Dinky", there are problems

ویب ڈیسک:بالی ووڈکنگ شاہ رخ خان کی فلم”ڈنکی“کی نمائش سےقبل ایک رکاوٹ سامنےآگئی۔
تفصیلات کےمطابق رواں سال بالی ووڈاداکارشاہ رخ خان پرکافی مہربان رہااس سال میں کنگ خان نےدوکامیاب ترین فلموں سےمداحوں کےدل جیت لئے،اداکارکی دونوں فلمیں ٹاپ ٹین میں شامل ہونےکےساتھ ساتھ ریکارڈبزنس کرنےمیں کامیاب رہی،شاہ رخ کی فلم ”پٹھان“اور”جوان“کےبعدایک اورفلم ”ڈنکی“ریلیزہونےوالی ہے۔
”ڈنکی“کےڈسٹربیوٹرپین مرودھرکامطالبہ ہےکہ سنگل اسکرین والےسینمامکمل طورپرصرف شاہ رخ خان کی فلم کے شو چلائیں۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق متعدد ایگزیبیٹرز نے پین مرودھر کا مطالبہ ماننے سے انکار کردیا ہے اور انہوں نے فلم کی ایڈوانس ٹکٹ بکنگ بھی روک دی ہے۔
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی”ڈنکی“ کو سپراسٹار پربھاس کی”سالار“ سے مقابلہ ہے اور یہ انڈسٹری کا بڑا تصادم ہوگا۔
فلم ایگزیبیٹرز کے مطابق وہ”ڈنکی“ اور”سالار“دونوں کو ایک ساتھ چلائیں گے اور شاہ رخ خان کی فلم کیلئے پرابھاس کو مکمل طور پر نظر انداز نہیں کرسکتے۔