اداکاررنویرسنگھ کےمومی مجسمےلندن اورسنگاپور میوزیم کی زینت بن گئے

Dec 20, 2023 | 05:23 AM

ویب ڈیسک:بھارتی اداکاروسپراسٹاررنویر سنگھ کے مومی مجسمے لندن اور سنگاپور کے شہرہ آفاق مادام تساؤ میوزیم کی زینت بن گئے۔
تفصیلات کےمطابق بالی ووڈاداکاررنویرسنگھ نےدونوں مجسموں کےساتھ اپنی تصویرشیئرکی اوراس خبرسےاپنےمداحوں کوآگاہ کیا ۔
اداکارنےفوٹواینڈویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنےاکاؤنٹ پرتصویرکےکیپشن میں لکھا کہ بچپن سے وہ نامور شخصیات کے مجسموں کے ساتھ اپنے والدین کی تصاویر کو دیکھ کرحیران ہوا کرتےتھے۔


اداکار نےمزید لکھا کہ یقین نہیں تھاکہ ایک دن میں بھی ان عظیم شخصیات کےساتھ کھڑاہوں گااور اب اس کامیابی سے انہیں بہت خوشی ہے۔

مزیدخبریں