عراق میں الیکشن ڈیوٹی پرمامورایئرفورس کاہیلی کاپٹرگرکرتباہ

عراق میں الیکشن ڈیوٹی پرمامورایئرفورس کاہیلی کاپٹرگرکرتباہ
کیپشن: An Air Force officer on election duty in Iraq crashed

ویب ڈیسک:عراقی فضائیہ کاہیلی کاپٹرحساس علاقےمیں الیکشن ڈیوٹی کےدوران گرکرتباہ ہوگیا،حادثےمیں ایک پائلٹ ہلاک اوردوسرازخمی ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق عراق میں الیکشن ڈیوٹی پرمامورفضائیہ کاہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہوگیاحادثہ تکنیکی خرابی کےباعث پیش آیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق عراق میں صوبائی الیکشن جاری ہیں ملک دہشتگردی کی لہرکی زدمیں ہےاس لئےسیکیورٹی فرائض کیلئےفوج سےمددمانگی گئی ہے۔
حساس علاقےکی نگرانی کےدوران عراقی فضائیہ کاہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہوگیاحادثہ کاشکارہیلی کاپٹرکرکوک کے جنوب میں واقع طوز خورماتو کے باہر ایک ایئربیس سے پرواز بھری تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے سرچ ٹیم کو بھیجا گیا جسے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایک پہاڑی علاقے سے مل گیا۔ ملبے سے ایک پائلٹ کی لاش نکالی گئی جب کہ ایک کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ترجمان عراقی فضائیہ کےمطابق ہیلی کاپٹر تکنیکی مسائل کے باعث گرکر تبا ہوا تاہم واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
واضح رہےکہ عراق میں آج ہونے والے صوبائی الیکشن میں ٹرن آؤٹ41 فیصد رہا جب کہ ابتدائی نتائج اگلے روز سامنے آنے کا امکان ہے۔