صدرمملکت سےمختلف ممالک کے سفیروں کی ملاقات،سفارتی اسناد پیش 

Dec 20, 2023 | 00:17 AM

ایک نیوز:صدرمملکت عارف علوی سے مختلف ممالک کے سفیروں،ہائی کمشنرز کی ملاقات،سفارتی اسناد پیش کیں۔

 جمہوریہ مصر، سلطنت عمان، بوسنیا و ہرزیگووینا، جمہوریہ قبرص اور سری لنکا کے نامزد سفیروں، ہائی کمشنر نے اپنی سفارتی اسناد صدر مملکت کو پیش  کیں۔صدر مملکت  نے مصر، عمان، بوسنیا، سری لنکا اور قبرص کے ساتھ تجارت، معیشت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

  پاکستان میں مصر کے نامزد سفیر ڈاکٹر ایہاب محمد عبدالحامد حسن کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر نے مصر کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

صدرمملکت عارف علوی کاکہنا ہے کہ  دونوں برادر ممالک کے عوام کے درمیان مشترکہ عقیدے، ثقافتی وابستگی اور اقدار پر مبنی رشتوں سے ظاہر ہوتے ہیں۔  دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

صدرمملکت نے غزہ میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں بے گناہ لوگوں کے قتل اور عوامی املاک کو ہونے والے بھاری نقصان پر پاکستان کی گہری تشویش کا اظہار کیا۔

 ڈاکٹر ایہاب محمد عبد الحامد حسن نے بتایا کہ مصر غزہ کے لیے انسانی امداد کی حمایت کر رہا ہے۔

سلطنت عمان کے نامزد سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان مختلف شعبوں میں بہترین تعلقات ہیں۔ پاکستان نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا ہے اور اس سلسلے میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل تشکیل دی ہے۔

 

مزیدخبریں