جنرل اسمبلی، بین المذاہب اور بین اثقافتی مذاکرات کی ترویج کیلئے  قرارداد منظور 

Dec 20, 2023 | 00:06 AM

ایک نیوز:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بین المذاہب اور بین اثقافتی مذاکرات کی ترویج کے لیے قرارداد منظور کرلی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق  قرارداد پاکستان اور فلپائن نے اسپانسر کی تھی ۔قرارداد امن کے لیے باہمی تعاوں کی خاطر بین المذاہب وثقافت بات چیت کے فروغ کیلئےتھی ۔مذہبی علامتوں کی اہمیت و احترام کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا ۔ قرارداد میں تسلیم کیا گیا کہ تشدد عدم برداشت کے لیے قابل قبول نہیں۔ تشدد کو کسی مذہب، شہریت و تہذیب یا کسی لسانی گروہ سے نہیں جوڑنا چاہیے۔متفقہ طور پر منظور کردہ قرارداد دنیا بھر میں اسلامو فوبیا ، نسل پرستی اور مذہبی عدم برداشت کے تشویشناک اضافے کے تناظر میں بہت اہم ہے۔ پاکستان بین المذاہب و ثقافت کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھے گا،  اس کا مقصد امن اور پرامن بقائے باہمی کے لیے ہم آہنگی اور سوجھ بوجھ کو فروغ دینا ہے،۔

مزیدخبریں