عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 2.5 فیصد اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 2.5 فیصد اضافہ
کیپشن: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 2.5 فیصد اضافہ

ویب ڈیسک : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت میں 2.5 فیصد اضافہ ہوا، برٹش کروڈ فیوچر 2.5 فیصد اضافے کے ساتھ 78.46 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 2.4 فیصد اضافے کے ساتھ 73.16 ڈالر فی بیرل پر طے ہوا۔

برطانوی تیل کی قیمت میں گزشتہ روز کے مقابلے آج (منگل) کو کمی ہوئی ہے اور فی بیرل قیمت 78.01 ڈالر ہے۔ امریکی تیل کی قیمت میں بھی گزشتہ روز کی نسبت کمی ہوئی ہے۔