ارشد شریف قتل کیس،جے آئی ٹی میں 26گواہان کے بیانات قلمبند  

ارشد شریف قتل کیس،جے آئی ٹی میں 26گواہان کے بیانات قلمبند  
کیپشن: Arshad Sharif murder case, statements of 26 witnesses recorded in JIT

 ایک نیوز نیوز: ارشد شریف قتل کیس میں سپیشل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کا آٹھواں اجلاس ہوا۔
 تفصیلات کے مطابق  سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس میں 26 گواہان کے بیانات قلمبند کر لیے گئے۔ آج (بروز سندھ ) مزید بیانات قلمبند کرنے کے لیے اہم گواہوں کو طلب کر لیا گیا ہے۔گزشتہ ہفتے ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹرز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے اور جے آئی ٹی نے میڈیکل عملے سے1 گھنٹے تک سوالات کیے اور میڈیکل بورڈ کا بیان قلم بند کیا تھا۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے ڈاکٹرز کی ٹیم سے مکمل شواہد حاصل کر لیے۔