میٹرک،انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ سامنےآگئی

میٹرک،انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ سامنےآگئی
کیپشن: The date of Matriculation, Intermediate examinations has come out

ایک نیوز نیوز: میٹرک کے امتحانات یکم اپریل، انٹرمیڈیٹ کے 20 مئی سے شروع ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحانات یکم اپریل سے جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 20 مئی سے شروع ہوں گے۔  لاہور بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے داخلوں اور امتحانات کا حتمی شیڈول جاری کر دیا، میٹرک کیلئے امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 18 جنوری تک داخلہ بھجوا سکیں گے۔انٹرمیڈیٹ کیلئے امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 7 فروری سے 7 مارچ تک داخلہ بھجوائیں گے۔ امتحانات کے شیڈول کا اعلان آئی بی سی سی کی منظوری سے کیا گیا ہے۔