لاہور،نواب ٹاؤن میں چورگھرکاصفایاکرگیا

لاہور،نواب ٹاؤن میں چورگھرکاصفایاکرگیا
کیپشن: Chorghar was cleaned in Nawab Town, Lahore

ایک نیوز نیوز:لاہور کے علاقے نواب ٹاون میں گھرکی دیواروں پرلگی خاردارتاریں بھی کام نہ آئیں,خاردارتاروں سےلپٹی پندرہ فٹ اونچی دیوارپھلانگ کرچورگھرکاصفایا کرگیا,نقب زنی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

 تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤن میں نامعلوم  چورسیڑھی اپنےساتھ لایا اوردیوارپھلانگ کراندرداخل ہوا۔واردات میں نقدی، موبائل فونز اوردیگرقیمتی چیزیں چوری ہوئیں۔گھرکےاندرلگے سی سی ٹی وی کیمروں میں چورکی نقل حرکت ریکارڈ ہوگئی ۔پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پرواردات کامقدمہ درج کرلیاہے۔پولیس کاکہنا ہے کہ شواہد کی مدد سےچور کی شناخت جاری ہے، جلدگرفتارکرلیں گے۔