شاہ چارلس کی تصاویر والے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن سامنے آ گیا

Dec 20, 2022 | 21:45 PM

ایک نیوز نیوز: برطانیہ میں بادشاہ چارلس سوئم کی تصاویر کے ساتھ نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن جاری کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بینک آف انگلینڈ حکام کا کہنا ہے کہ 5، 10، 20 اور 50 پاؤنڈ کے نوٹون پر کہ شاہ چارلس کا پورٹریٹ کے علاوہ کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ 

نئے نوٹوں کی سرکولیشن 2024 کے وسط سے شروع ہوجائے گی اور شاہ چارلس کی تصویر نوٹ کے سرورق پر ہوگی۔

بینک آف انگلینڈ کا کہنا ہے کہ ملکہ ایلزبتھ دوئم اور شاہ چارلس سوئم کی تصاویر والے نوٹ ملک بھر میں قابل قبول ہوں گے۔

شاہی حکم نامہ کے مطابق نوٹوں کی تبدیلی کے دوران مالیاتی اثرات کو کم سے کم رکھنے کا کہا گیا ہے۔

شاہ چارلس کی تصویر والا سکہ بھی رواں مہینے سے جاری کیا جائے گا، ملک بھر کے 9 ہزار 452 ڈاک خانوں کے ذریعے 49 لاکھ سکے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ بینک آف انگلینڈ نے پہلی بار ملکہ ایلزبتھ دوئم کے پورٹریٹ 1960 میں 1 پاؤنڈ کے نوٹ پر شائع کیے تھے۔

مزیدخبریں