فیفا ورلڈ کپ،فاتح ٹیم ارجنٹینا کا وطن واپسی پر  تاریخی استقبال

فیفا ورلڈ کپ،فاتح ٹیم ارجنٹینا کا وطن واپسی پر  تاریخی استقبال
کیپشن: FIFA World Cup, the winner of the Argentina team received a historic welcome on their return home

 ایک نیوز نیوز: ارجنٹینا کی چیمپئن ٹیم کے ایئر پورٹ پہنچتے ہی ہزاروں پرجوش فٹبال شائقین نے اپنی ٹیم  کا بیونس آئرس میں تاریخی استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022ء کی فاتح ٹیم ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔اس تاریخی فتح کا جشن منانے کے لیے ارجنٹینا میں آج ’بینک ہالی ڈے‘ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں ارجنٹینا کی تاریخی فتح کے بعد سے دارالحکومت پارٹی موڈ میں ہے۔سوشل میڈیا پر بیونس آئرس سے ارجنٹینا کی ٹیم کے کھلاڑیوں کی وطن واپسی پر شاندر استقبال کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔ ویڈیوز میں ارجنٹینا کے کھلاڑی وطن واپسی کے بعد کھلی بس میں اپنے گولڈ میڈلز پہنے باری باری ورلڈ کپ ٹرافی کو اونچا لہراتے ہوئے نظر آئے۔کھلاڑیوں کو لے کر چلنے والی اس بس کے چاروں اطراف دور دور تک شائقین ارجنٹینا کے جھنڈے لہراتے اور ٹیم کے ہمراہ جیت کا جشن مناتے ہوئے نظر آئے۔