امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ

Dec 20, 2022 | 21:23 PM

ایک نیوز نیوز: امریکی ریاست کیلیفورنیا 6.4 شدت کے طاقتور زلزلے سے لرز اٹھی، جس کے باعث ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے کے حکام کا کہنا ہے کہ زلزلہ کی گہرائی 16.1 کلومیٹر تھی اور سب سے زیادہ متاثر کیلیفورنیا کے فرنڈیل سے تقریباً 12 کلومیٹر دور ہمبولٹ کاؤنٹی کا شہر ہوا، جس کی آبادی تقریباً 15 ہزار افراد پر مشتمل ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی وجہ سے شدید جھٹکے محسوس ہوئے اور معمولی نقصان ہوا۔امریکی سونامی وارننگ سسٹم نے بتایا کہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

مقامی اور سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ متعدد جگہوں پر گیس کی لیکیج ہوئی ہے، اس کے علاوہ بجلی کا نظام متاثر ہوا اور فرنڈیل میں آتشزدگی کا واقعہ بھی رپورٹ ہوا، انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ابھی تک زلزلے کی وجہ سے شدید زخمی یا ہلاکتوں کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا ہائی وے پیٹرول کو فرنڈیل کے اندر اور باہر دریائے ایل پر فرنڈیل پل میں دراڑ کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

مزیدخبریں