جمعہ کو تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی

فیصلہ کیا ہے جمعہ کووزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد پیش ہو، ڈپٹی اسپیکر
کیپشن: It has been decided to move a motion of no confidence against the Chief Minister on Friday, Deputy Speaker

ایک نیوز نیوز :ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم نےتحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی حمایت کردی ،انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد کی تاریخ دی جائیگی۔

تفصیلات کےمطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جمعہ کو وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہو نی چاہئے جبکہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر جمعہ کو ووٹنگ نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر کے پاس تحریک عدم اعتماد کیلئے سات دن کا وقت ہے ،وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد اپوزیشن نے پیش کی انہیں نمبرز پورے کرنا ہوں گے ۔ان کا مزید کہناتھا کہ رولز آف بزنس طے ہوتا ہے جار ی اجلاس کے دوران دوسرا اجلاس نہیں بلایا جاسکتا۔ڈپٹی اسپیکرنے مزید کہا کہ قانونی طور پر 23دسمبر کو پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہوسکتی،تحریک عدم اعتماد کیلئے تین دن اس لئے ہوتے ہیں کہ تیاری کرلی جائے ۔