ایک نیوز نیوز:ڈی پی او سید عمران کرامت بخاری کی خصوصی ہدایات پر تھانہ کوٹرادھاکشن پولیس نے ڈاکوؤں کیخلاف کارروائی کی۔
تفصیلات کے مطابق قصورپولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے۔ جبار عرف جباری ڈکیت گینگ کے پانچ ارکان گرفتار کرلئے۔ ڈی پی او سید عمران کرامت بخاری کی خصوصی ہدایات پر تھانہ کوٹرادھاکشن پولیس کی کارروائی کی۔ ڈکیتی اور راہزنی کی سنگین وارداتوں میں ملوث جباری ڈکیت گینگ کے 5 ارکان گرفتارکرلئے۔ملزمان کے قبضہ سے لوٹی گئی اڑھائی لاکھ روپے کی نقدی، 4 موٹر سائیکل، موبائل فونز اور اسلحہ برآمدہوا۔ ملزمان کوٹرادھاکشن اور گردونواح میں ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹنے کی وارداتیں کرتے تھے۔َ۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی حسن فاروق کی سربراہی میں ایس ایچ او امجد ڈوگر و دیگر اہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی۔